سوال : مقدس اوراق کو تلف کرنے کے لیے کیا کیا جائے؟

جواب: قرآن مجید کے اوراق، پیغمبر و آئمہ ؑ کے نام وغیرہ کو تلف کرنے کے لیے چند مناسب طریقے ہوسکتے ہیں:

بہتر یہ ہے کہ انہیں جمع کرکے جاری پانی میں ڈال دیا جائے یا زمین میں دفن کردیا جائے یاانکی کتابت کو زائل کر لیا جائے ،چاہے کسی کیمیائی مواد کے استعمال سے ہو یا قلم یا مارکر وغیرہ سے یا اس کے متن کو مٹا کر یا یہ کہ اتنا باریک کاٹ لیا جائے کے مٹی کی طرح ہوجائے۔ اور سب سے بہتر یہ ہے کہ انہیں ان مراکز کے حوالے کیا جائے جو انہیں ری سائیکل کرکے گتہ یا اسی طرح کی دیگر اشیاء بناتے ہیں۔ البتہ مقدس اوراق کو جلانا یا کچرے یا نجاست میں پھینک دینا   جائز نہیں ہے کیوں کہ ھتک واھانت ہوتی ہے ۔

وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ