عدالت کے ذریعے خلع کی ڈگری لینے کا طریقہ

عدالت کے ذریعے خلع کی ڈگری لینے کا طریقہ (Procedure of dissolution of marriage from court)

۱۔ عورت کسی بھی  مقامی فیلمی کورٹ میں  suit for dissolution of marriage  کا  مقدمہ دائر کرتی ہے۔
۲۔  کیس فائل  ہونے کے بعد شوہر کو نوٹس کے زریعے کورٹ بلایا جاتا ہے، اگر وہ نوٹس پر آجاتے ہیں تو ٹھیک ہے اور  عدالت مصالحت کا موقع دیتی ہے کہ آپ صلح کرلیں ، بیٹھ کر بات کرلیں۔ (اگر صلح نہ ہو تو)  عورت اسی وقت مصالحت کو ختم کرواتی ہے،  پھر جج صاحب   
evidence record  کرتے ہیں اور پھر دونوں کے  بیان اور گواہان کے پیش نظر عدالت ڈگری جاری کردیتی ہے۔
۳۔ اگر شوہر نوٹس کے باوجود کورٹ نہیں آتا ، جس کی وجہ سے کیس  
Ex parte ہوجاتا ہے۔ اور پھر عورت جاکر اپنا   ex parte evidenceکرواتی ہے۔ اس evidence  کے اندر بیان حلفی تمام گواہان نے دینے ہوتے ہیں اور عورت نے بھی اپنا بیان حلفی دینا ہوتا ہے۔ اسکے بعد اسکو  exhibit کروایا جاتا ہے، اور اسکے بعد کیس ڈگری ہوجاتا ہے اور خلع کی ڈگری عورت کو مل جاتی ہے۔
(فیملی کیسز میں یہ واحد ڈگری ہے جو جاری ہونے کے بعد شوہر یا کوئی ختم (
Cancel)  نہیں کرواسکتا، نہ ہی کوئی اپیل (APPEAL AND REVIEW)  کرسکتا ہے۔)

نوٹ:  واضح رہے کہ عدالتی خلع کی فقط قانونی حیثیت ہے ، شرعی کوئی حیثیت نہیں ہے، جب تک خلع کے صیغے جاری نہ ہوں شرعاََ  خلع واقع نہیں ہوتی۔