بلی پالنے سے متعلق حدیث کی وضاحت 🐈
✔️ اسلام حیوانات کے حقوق کو تسلیم کرتا ہے۔ انسان کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بے ضرر جانوروں کو بلاوجہ قتل کرے، یا انہیں تکلیف دے۔ جانوروں کے ساتھ مہربانی کرنا انسان کی سالم فطرت کی نشانی ہے اور یقیناً اس پر اللہ کی طرف سے اجر بھی ملتا ہے۔
لیکن یہ بات موجودہ معاشرے کی حالت، بلیوں اور کتوں کو گھروں میں پالنے، جانوروں کے ماحولیاتی توازن کو بگاڑنے کی حمایت نہیں کرتی۔
بلی نجس جانور نہیں ہے، لیکن اس کا پیشاب اور پاخانہ نجس ہے۔ بلی کو گھر میں رکھنا کئی مشکلات پیدا کرتا ہے، جیسے کہ اس کا پیشاب اور پاخانہ گھر کو نجس کر دیتا ہے، اس کے بال جو گر کر کپڑوں سے چپک جاتے ہیں، ان کی موجودگی نماز کو باطل کر دیتی ہے، اور بلی کے بالوں میں موجود جراثیم بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔
💧 بلی اگر نرم جگہ نہ پائے تو کہیں بھی پیشاب کر دیتی ہے۔ اگر مٹی ہو تو ایک بار پیشاب کرنے کے بعد دوبارہ وہاں پیشاب نہیں کرتی۔ اگر انسان نجاست کی پاکی کا خیال رکھنا چاہے تو بہت دقت ہوتی ہے، کہ بلی پیشاب پر پاؤں رکھ کر چلے یا اس کے جسم سے نجاست لگ جائے تو معاملہ مزید خراب ہو جاتا ہے۔
🏖️اگر آپ بلی کے لیے ہر وقت مٹی بدلتے رہیں تو بھی مشکل ہے۔ تربیت یافتہ مخصوص کتوں کا رکھنا جیسے نگہبانی، شکار، افراد کی تلاش یا منشیات سونگھنے والے کتے وغیرہ رکھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، اور ان کی خرید و فروخت بھی درست ہے۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کتے کو گھر کے اندر لا کر انسان کی زندگی کا ساتھی بنایا جائے، خاص طور پر اپارٹمنٹ میں، کہ جہاں یہ بالکل نامناسب ہے۔
📖 ہم نے کچھ تحقیق کی ہے، کچھ احادیث حیوانات کے عمومی حقوق پر روشنی ڈالتی ہیں جیسے کہ بلی کو ایذا نہ دینا، جو ہر بے ضرر جانور پر صادق آتا ہے، اور یہ خاص بلی کی حمایت نہیں۔
📖 کچھ احادیث بلیوں کے پالنے کے بارے میں قدیم گھروں کی طرزِ تعمیر کے تناظر میں ہیں، جہاں گھر بڑے ہوتے تھے، حویلیاں ہوتی تھیں، حیاط ہوتا تھا۔ اس سے مراد موجودہ طرز پر بلی کو کمرے کے اندر رکھنا نہیں تھا۔
📖 کچھ احادیث معتبر نہیں ہیں اور ان کے راوی بھی قابلِ اعتماد نہیں، جیسے کہ پیغمبر اسلام کے گھر میں بلی رکھنے والی روایت یا ابو ہریرہ کی بلی والی داستان، جن کا کوئی معتبر سندی ثبوت موجود نہیں۔
📖 بلی کے بال نمازی کے لباس پر ہوں تو نماز کو باطل کر دیتے ہیں اور اس کا پیشاب اور پاخانہ تو الگ مسئلہ ہے۔ لہٰذا منطقی بات یہی ہے کہ پیغمبر اور آئمہ کی طرف منسوب بلی پالنے سے مراد آج کے طرز کا گھر کے اندر پالنا نہیں بلکہ پرانے طرز کے گھروں میں صحن میں رکھنا تھا، اور وہ بھی ایسی جگہ جہاں مٹی ہو تاکہ نجاست پاک ہو سکے۔
✔️ ایک اور اہم پہلو اس مسئلے کا تناظری جائزہ ہے۔ بلی کو پالنے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ماضی میں چوہے بہت بڑی آفت ہوتے تھے، بیماریوں اور طاعون کے پھیلاؤ کا ذریعہ، خوراک، لکڑی، اور اشیاء کو نقصان پہنچانے والے۔ لہٰذا بلی پالنے کی ترغیب فطری توازن اور خطرناک آفات کے کنٹرول کے لیے دی گئی ہو سکتی ہے۔ جیسے الو بھی سانپ اور چوہے کھا کر فطرت کی صفائی میں کردار ادا کرتا ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بلی کو پالنا بھی آج کل مغربی افکار، مدرنیزم اور اندھی تقلید کا شکار ہے۔ اول تو بلی کو گھروں کے اندر لا چکے ہیں، دوم زندگی کی جدید شکل جیسے چھوٹے اپارٹمنٹ یا چھوٹے رقبے والے گھر اس کی اجازت نہیں دیتے، سوم بلی پالنے کی جو فطری ضرورت پہلے تھی، جیسے چوہے وغیرہ، اب وہ بھی نہیں رہی۔
اس سے بڑھ کر مغرب زدہ افراد کی من گھڑت کہانیاں ہیں۔
💊 جیسے کسی نے تحقیق پیش کی ہے اور درجنوں "فوائد" گنوائے ہیں کہ بلی پالنے سے دباؤ کم ہوتا ہے، نیند بہتر ہوتی ہے، ورزش ہو جاتی ہے، فشار خون کم ہوتا ہے وغیرہ۔ مثلاً یہ کہنا کہ آپ بلی کو باہر لے کر جاتے ہیں، اس سے ورزش ہو جاتی ہے، یا اس کی موجودگی آپ کو سکون دیتی ہے... یہ سب خرافات و خیالات ہیں۔ بلی نہ تو بلڈ پریشر کی گولی ہے، نہ ہی فٹنس سینٹر۔
✔️ درحقیقت یہ سیکولر جدید انسان کی احادیث سے اپنی خواہشات کے جواز کی تلاش ہے، نہ کہ دین کی منطق کے سامنے سر تسلیم خم کرنا۔ اور اگر مجبور ہو جائے تو احادیث کا مفہوم بدلنے اور تحریف سے بھی نہیں شرماتے۔
جبکہ کچھ جانور ایسے بھی ہیں جن کا پالنا روایات میں خاص روحانی اور معنوی فوائد کے لیے بیان ہوا ہے، جیسے مرغا اور کبوتر۔ لیکن لوگ انہیں کیوں نہیں پالتے؟ اور کیوں کتا اور بلی پالنے کے فوقیت دیتے ہیں؟
📑 المختصر یہ کہ حیوانات/پرندوں کے پالنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے، لیکن اگر با ایمان لوگوں کا اس سے کوئی مقصد ضرور ہونا چاہیے؛ ہرچند کہ ان سے استفادہ کرنا خوبصورتی اور اچھی آواز سننے کا ہی کیوں نہ ہو؛ اور اس بات کا بھی خیال رہے کہ یہ کام اسراف اور فضول خرچی کا باعث نہ ہو۔

