عقیقہ کے احکامات و تفصیلات

🛑 اولاد (بیٹا اور بیٹی) کا عقیقہ کرنا مستحب ہے ، اور مستحب ہے کہ ولادت کے ساتویں دن عقیقہ کیا جاۓ اورکسی وجہ یا بغیر کسی وجہ کے تاخیر کرنے سے عقیقہ ساقط نہیں ہوتا، بلکہ اگر اسکا عقیقہ نہ ہو اور وہ بالغ ہو جاۓ تو اپنی طرف سے خود عقیقہ کرے، اور خود اپنی زندگی میں اپنا عقیقہ نہ کرے تو اس کی موت کے بعد اس کا عقیقہ کر سکتے ہیں۔

🛑 ضروری ہے کہ عقیقہ اونٹ یا گاۓ یا دنبے یا بکرے کا ہو، اور یہ کافی نہیں ہوگا کہ اس کی طرف سے قیمت ادا کی جاۓ لیکن اس کی طرف سے قربانی ہو سکتی ہے۔

🔴 علماء میں مشہور قول یہ ہے کہ لڑکے کے لیے عقیقہ کا جانور نر اور لڑکی کیلئے مادہ ہونا چاہیے۔ البتہ دونوں کے لئے نر جانور ہو تو بہتر ہے اور یہ بات بہت سی معتبر حدیثوں سے مطابقت رکھتی ہے، تاہم دونوں کیلئے مادہ جانور ہونے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ 

🔴 مستحب ہے کہ عقیقہ کا جانور موٹا تازہ ہو اور بعض روایات میں آیا ہے کہ (جانور موٹا اور فربہ ہو)، اور جو شر‍طیں قربانی کے جانور کے لیے ہیں وہ عقیقہ کے لیے ضروری نہیں ہیں۔

🔴 بہتر ہے کہ عقیقہ کا گوشت بغیر ہڈی ٹوٹے ہوے کاٹا جاۓ،اور مستحب ہے کہ عقیقہ کا ۱/۴ گوشت دایا کو دیا جاۓ جس میں جانور کی ران اور پیر شامل ہو۔ اور چاہیں تو عقیقہ کا گوشت پکا کر یا کچا تقسیم کریں، اور یہ بھی جایز ہے کہ پکایا جاے اور مومنین کو دعوت دی جاے، اور بہتر ہے کہ دس افراد یا اس سے زیادہ اس میں سے کھائیں اور بچے کے لیے دعا کریں۔

🔴 اور مکروہ ہے کہ باپ یا جو اس کی کفالت میں ہوں اس میں سے کھائیں، بلکہ احتیاط مستحب ہے کہ ماں اس میں سے نہ کھا‎ۓ،اور ایک عقیقہ فقط ایک (انسان) کا شمار ہو گا۔



📖 روایت ہے کہ عقیقہ کا جانور ذبح کرتے وقت یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ اَللّٰهُمَّ عَقِیْقَةٌ عَنْ فُلَانٍ لَحْمُہَا بِلَحْمِهٖ وَدَمُہَا بِدَمِهٖ وَعَظْمُہَا بِعَظْمِهِا اَللّٰهُمَّ اجْعَلْہَا وِقَاءً لِاٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِ وَاٰلِهِ السَّلَام

📖 ایک اور حدیث میں ہے کہ یہ دعا پڑھے:

یَا قَوْمِ اِنِّیْ بَرِیْءٌ مِمَّا تُشْرِكُوْنَ اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا مُسْلِمًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُكِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ لَا شَرِیْكَ لَهٗ وَبِذٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ وَاللّهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَتَقَبَّلْ مِنْ فُلَانِ ابْنِ فُلَان

(فلاں کی جگہ اس بچے کا نام لیں)


⚠️ چند نکات:

✔️ ضروری نہیں کہ بچے کے عقیقے کے لیے ماں باپ کا عقیقہ ہونا ضروری ہو۔

✔️ سادات، عقیقہ کا گوشت کھا سکتے ہیں اگرچہ وہ غیر سید کا عقیقہ ہی ہو۔

✔️ عقیقہ کے صحیح ہونے میں سر کا منڈوانا شرط نہیں ہے۔

✔️ جس کا عقیقہ کیا جا رہا ہے اگر وہ کسی دوسرے شہر یا ملک میں موجود ہو تو اس کا عقیقہ کیا جا سکتا ہے، وہاں موجود ہونا یا جانور کو ہاتھ لگ

انا ضروری نہیں ہے۔


اپنا یا اپنی اولاد وغیرہ کا عقیقہ کروانے کے لیے دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں:

✔️ عقیقہ کے لیے بکرے کی قربانی کی جائے گی۔

✔️ دفتر کی طرف سے باضابطہ رسید و قربانی/دعا کی ویڈیو آپ کو ارسال کی جائے گی۔

✔️ گوشت (پکا ہوا یا کچا) مستحق سفید پوش مومنین میں تقسیم کیا جائے گا۔


🐐 بکرے کی قیمت/قصاب کا حق زحمت/ پکائی/تقسیم و دیگر اخراجات ملا کر کمازکم قیمت [35,000 روپے] مقرر کی گئی ہے۔

Bank al Habib Limited

Acc#: 11710981001852011

IBAN: PK53BAHL1171098100185201

Title: Syed Mohammad Sharoz Hussain Zaidi


🧾 بچہ کا نام، ولدیت و ٹرانزیکشن رسید واٹساپ پر بھیج دیجئے۔ 00989022757329